خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
ڈیلیویجزپرکامکرنےوالااگرکسیدنچھٹیکرلےتوکیاپورےمہینےکیتنخواہلےسکتاہے؟
سوال:۔
اِدارے میں کچھ ورکرز ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں، مہینے میں کسی دن چھٹی اگر وہ کرلیتے ہیں تو مہینے کے اِختتام پر اس دن کی بھی تنخواہ لیتے ہیں، یہ عمل کیسا ہے؟
جواب:۔
اگر یومیہ کام پر تقرّری ہو تو جتنے دِن کام کیا اتنے دن کی تنخواہ جائز ہے، اور غیرحاضری کے دن کی تنخواہ جائز نہیں۔(۱)
- (۱) وأول المدۃ ما سمی إن سمی، والّا فوقت العقد، فإں کان العقد حین یھل أی یبصر الھلال، اعتبر الأھلۃ، وإلّا فالأیام، کل شھر ثلاثون، وقالَا: یتم الأول بالأیام والباقی بالأھلۃ۔ (درمختار ج:۶ ص:۵۱، باب الْإجارۃ الفاسدۃ)۔ أما لو شرط شرطًا: تبع کحضور الدرس أیامًا معلومۃ فی کل جمعۃ فلا یستحق المعلوم إلّا من باشر خصوصًا إذا قال: من غاب عن الدرس فطع معلومہ، فیجب اتباعہ۔ (رد المختار ج:۴ ص:۴۱۹، کتاب الوقف)۔

