خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
کرفیویاہڑتالمیںاسکولبندہونےکےباوجودپوریتنخواہلینا
سوال:۔
کراچی میں آئے دن کرفیو اور ہڑتال کی وجہ سے اسکول بند ہوجاتے ہیں، میں ایک پرائیویٹ اسکول کی معلمہ ہوں، اسکول بند ہونے کے باوجود مجھے تنخواہ پوری مل جاتی ہے۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ یہ پیسہ جائز ہے؟ جبکہ اس کے علاوہ میرا کوئی ذریعۂ معاش نہیں ہے۔
جواب:۔
اس میں کوتاہی آپ کی طرف سے نہیں، اس لئے آپ کی تنخواہ حلال ہے۔(۱)
- (۱) وفی الذخیرۃ لو استأجرہ لیعلم ولدہ الشعر والأدب إذا بیّن لہ مدّۃ جاز إذا سلّم نفسہ تعلم أو لم یتعلم۔ (البحر الرائق ج:۸ ص:۱۹، کتاب الْإجارۃ)۔ أیضًا: لو استوجر استاذ لتعلیم علم أو صنعۃ وسمیت الأجرۃ فإن ذکرت مدۃ انعقدت الْإجارۃ صحیحۃ علی المدۃ حتّٰی ان الأستاذ یستحق الأجرۃ بوجودہ حاضرًا مہیئًا للتعلیم تعلم التلمیذ أو لم یتعلم۔ (مجلۃ الأحکام لخالد الأتاسی ص:۳۰۵، رقم المادّۃ:۵۶۷ کتاب الْإجارۃ)۔

