بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

آیاتِ‌قرآنی‌و‌اسمائے‌مقدسہ‌والے‌لفافے‌میں‌سودا‌دینا

سوال:۔

آج کل دُکان دار اپنا سودا سلف ایسے لفافوں اور کاغذوں میں ڈال کر دیتے ہیں جن پر آیاتِ قرآنی اور اسمائے مقدسہ درج ہوتے ہیں، ان کے لئے شریعت کی رُو سے کیا حکم ہے؟ کیا ان کی روزی حلال ہے؟

جواب:۔

اس سے روزی تو حرام نہیں ہوتی، مگر ایسا کرنا گناہ ہے۔(۱)

  1. (۱) ویکرہ أن یجعل شیئًا فی کاغذ فیہ إسم اللہ تعالٰی کانت الکتابۃ علٰی ظاھرھا أو باطنھا ۔۔۔ ولَا یجوز لف شیء فی کاغذ فیہ مکتوب من الفقہ۔ (عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۲۲، کتاب الکراھیۃ، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔