بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

کمپنی‌کی‌اِجازت‌کے‌بغیر‌اپنی‌جگہ‌کم‌تنخواہ‌پر‌آدمی‌رکھنا

سوال:۔

میں ایک کمپنی میں بطورِ چوکیدار ملازم ہوں، تنخواہ کمپنی کی طرف سے مجھے ٹھیکیدار ادا کرتا ہے، جو مبلغ ۳۰۰۰روپے ہے، میں نے کمپنی کو بتائے بغیر ایک آدمی کو اپنی جگہ ڈیوٹی پر مقرّر کردیا ہے جس کو میں مبلغ ۵۰۰روپے ادا کرتا ہوں، بقایا رقم ۲۵۰۰روپے میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟ میں ایک مسجد میں پیش اِمام ہوں اور اس کی تنخواہ مجھے ۲۰۰۰روپے ملتی ہے۔

جواب:۔

کمپنی والوں کی طرف سے اگر اِجازت دی جائے تو آپ اپنی جگہ دُوسرا آدمی رکھ سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔ کمپنی والوں کی اِجازت کے بغیر جو آپ نے آدمی رکھا ہے، یہ تنخواہ آپ کے لئے جائز نہیں، بلکہ مسجد کی اِمامت بھی آپ کے لئے جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) وإذا شرط عمل بنفسہ بأن یقول لہ: اعمل بنفسک أو بیدک لَا یستعمل غیرہ، لأن المعقود علیہ العمل من محل معین فلا یقوم غیرہ مقامہ۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۱۸، کتاب الْإجارۃ)۔ الأجیر الذی استوجب علٰی أن یعمل بنفسہ لیس لہ أن یستعمل غیرہ مثلًا لو أعطی أحد جبۃ لخیاط علٰی أن یخیطھا بنفسہ بکذا دراھم فلیس للخیط علٰی أن یخیطھا لغیرہ، بل یلزم ان یخیطھا بنفسہ وإن خاطھا بغیرہ وتلفت فھو ضامن۔ (مجلۃ الأحکام للأتاسی ص:۳۰۶، رقم المادّۃ:۵۷۱، الفصل الرابع فی إجارۃ الآدمی)۔