خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
بغیرنوکریپرجائےتنخواہوصولکرنا
سوال:۔
ایک صاحب نے اپنے دو بھتیجوں کو کمپنی کے ایک اسٹور میں چوکیدار کی نوکری دے دی، چھوٹا بھائی نوکری پر نہیں جاتا، بڑا بھائی جاتا ہے، کیا ان کی تنخواہ حلال ہے؟
جواب:۔
جو بھائی نوکری پر جاتا ہے اس کی تنخواہ حلال ہے، اور جو نوکری پر نہیں جاتا، اس کی حلال نہیں۔(۱)
- (۱) والْإجارۃ لَا تخلوا اما ان نقع علٰی وقت معلوم أو علٰی عمل معلوم، فإن وقعت علٰی عمل معلوم فلا تجب الأجرۃ إلّا بإتمام العمل۔ (النتف فی الفتاویٰ ص:۳۳۸، کتاب الْإجارۃ)۔ وأیضًا: والأجیر الخاص الذی یستحق الأجرۃ بتسلیم نفسہ فی المدۃ وإن لم یعمل کمن استوجر شھرًا للخدمۃ أو لرعی الغنم وانما سمی أجیر وحد لأنہ لَا یمکنہ ان یعمل لغیرہ لأن منافعہ فی المدۃ صارت مستحقۃ لہ والأجر مقابل بالمنافع۔ (ھدایۃ ج:۳ ص:۳۰۸، کتاب الْإجارات، باب ضمان الأجیر)۔

