بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

اسمگلروں‌سے‌مال‌خرید‌کر‌فروخت‌کرنا

سوال:۔

ہم باہر سے مال منگواتے ہیں، جس پر اندازاً ۱۰۰ روپے کے مال پر ۹۶روپے درآمدی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے، اس طرح ہم کو مال ۱۹۶روپے کا پڑتا ہے۔ اسمگلر وہی چیز بغیر ڈیوٹی کے ۱۳۰-۱۴۰روپے میں بازار میں بیچتے ہیں۔ کیا حکومت کو اتنی زیادہ ڈیوٹی لگانے کا حق ہے؟ جبکہ وہ عوام کو بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کرتی، اسمگلروں سے مال خرید کر بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

شرعاً جائز ہے، گورنمنٹ کے قانون کے مطابق نہیں۔