خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
اسمگلنگکیشرعیحیثیت
سوال:۔
مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ غیرقانونی کاروبار جیسا کہ اسمگلنگ ہے، اس کے متعلق اس کے کرنے والے کہتے ہیں کہ یہ ہم اپنی رقم سے مال خریدتے ہیں اور منافع لگاکر فروخت کرتے ہیں، لہٰذا یہ جائز ہے۔ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔
سوال:۔
کیا اس کا خریدنے والا، فروخت کرنے والا، سودا کرنے والا اور درمیان میں معاونت کرنے والا، قرآن وسنت کی روشنی میں قابلِ تعزیر ہیں جبکہ راسے میں یہ رِشوت کا بھی باعث ہے؟
جواب:۔
شرعاً تو کاروبار اور خرید وفروخت جائز ہے، لیکن جو چیزیں حکومت کے قانون کی رُ وسے ممنوع ہیں، وہ صحیح نہیں۔
جواب:۔
اس کاروبار میں جو رِشوت وغیرہ دینا پڑے گی، وہ گناہ ہے، اور مشہور حدیث ہے کہ رِشوت لینے والا اور دینے والا دونوں دوزخ میں ہیں۔(۱)
- (۱) الراشی والمرتشی فی النار۔ (کنز العمال ج:۶ ص:۱۱۳، حدیث نمبر:۱۵۰۷۷)۔

