بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

اسمگلنگ‌کرنے‌والے‌کو‌کپڑا‌فروخت‌کرنا

سوال:۔

اگر کوئی اسمگلنگ کرنے کے لئے کپڑا خریدنا چاہے تو دُکان دار کو وہ کپڑا فروخت کرنا چاہئے کہ نہیں؟ اگر فروخت کردیا تو اس سے ملنے والی رقم حلال ہے یا حرام؟

جواب:۔

اسمگلنگ قانوناً منع ہے، اگر دُکان دار کو معلوم ہو کہ یہ اس کپڑے کی اسمگلنگ کرے گا تو اس کو نہیں دینا چاہئے، تاہم اگر دے دیا تو منافع شرعاً حلال ہے۔