خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
کھلےپیسےہوتےہوئےکہنا:’’نہیںہیں‘‘
سوال:۔
میں دُکان دار ہوں، لوگ کھلے پیسے لینے آتے ہیں، ذاتی ضرورت کے لئے ہوتے ہیں، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ: ’’نہیں ہیں‘‘ کیا یہ جھوٹ میں شمار تو نہ ہوگا؟ تو کیا کہنا چاہئے؟
جواب:۔
جھوٹ نہ بولا جائے،(۱) کسی مناسب تدبیر سے عذر کردیا جائے۔
- (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان الکذب فجور وان الفجور یھدی إلی النار۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۴۱۲)۔

