بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

اسکول،‌کالج‌کے‌اساتذہ‌کا‌اپنے‌شاگردوں‌کو‌ٹیوشن‌پڑھانا

سوال:۔

آج کل ملک میں جو عام وباپھیلی ہوئی ہے کہ اکثر اساتذہ اسکول وکالجوں کے ٹیوشن پڑھاتے ہیں، گورنمنٹ سے بھی تنخواہ لیتے ہیں اور بچوں سے فیس بھی جن کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں، کیا ان کے لئے یہ فیس لینا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:۔

ٹیوشن لینا تو جائز ہے، مگر تعلیم گاہ میں بچوں پر توجہ نہ کرنا گناہ ہے۔