بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رشوت

فیکٹری‌کے‌مزدوروں‌سے‌مکان‌کا‌نمبر‌خریدنا

سوال:۔

ہم ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں، فیکٹری کے قانون کے مطابق سب لوگوں کو نمبروار رہائشی مکان ملتے ہیں، لیکن بہت سے ضرورت مند جس کا نمبر آجاتا ہے اسے پیسے دے کر اس کا نمبر خرید لیتے ہیں اور مکان الاٹ ہوجاتا ہے، آیا یہ جائز ہے؟

جواب:۔

کسی شخص کا نمبر نکل آنا ایسی چیز نہیں کہ اس کی خرید و فروخت ہوسکے، اس لئے پیسے دے کر نمبر خریدنا جائز نہیں،(۱) اور جس شخص نے پیسے لے کر اپنا نمبر دے دیا، اس کے لئے وہ پیسے حلال نہیں ہوں گے، بلکہ ان کا حکم رشوت کی رقم کا ہوگا۔

  1. (۱) قال فی الأشباہ: لَا یجوز الْإعتیاض عن الحقوق المجردۃ۔ قولہ لَا یجوز قال فی البدائع: الحقوق المجردۃ لَا تحتمل التملیک۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۴ ص:۵۱۸، مطلب لَا یجوز الْإعتیاض عن الحقوق المجردۃ)۔