رشوت
کیلنڈراورڈائریاںکسیاِدارےسےتحفےمیںوصولکرنا
سوال:۔
آج کل کیلنڈر اور ڈائریاں تقسیم کرنے کا رواج عام ہے، اصل میں تو یہ ایک عام اشتہاربازی ہے، مگر یہ چیزیں صرف متعلقہ اشخاص کو دی جاتی ہیں، مثلاً: اگر ایک پارٹی کسی بڑے مالی ادارے یا گورنمنٹ کو کوئی مال فراہم کرتی ہے تو سال کے شروع میں وہ خرید کے شعبے کے افراد کو ڈائری یا کیلنڈر تحفے کے طور پر دیتے ہیں۔ کیا اس قسم کا تحفہ قبول کرنا ان افراد کو جائز ہے جو کہ کسی ادارے کے خرید کے شعبے میں ملازم ہیں؟ ہمیں یہ ڈَر ہے کہ کہیں یہ رشوت وغیرہ میں تو نہیں آتے۔
جواب:۔
اگر یہ ڈائریاں ایسی کمپنی یا ادارے کی جانب سے شائع کی گئی ہوں جن کی آمدنی شرعاً جائز ہے، تو ان کا لینا جائز ہے، ورنہ نہیں۔

