بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رشوت

کسی‌ملازم‌کا‌ملازمت‌کے‌دوران‌لوگوں‌سے‌پیسے‌لینا

سوال:۔

کسی ملازم کو تنخواہ کے علاوہ ملازمت کے دوران کوئی شخص خوش ہوکر کچھ پیسے دے تو کیا وہ جائز ہے یا ناجائز؟ کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ان سے مانگتے نہیں ہیں، اور نہ ہم کسی کا دِل دُکھاتے ہیں، تو وہ رشوت نہیں ہے۔ اب آپ کتاب و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ وہ جائز ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

اگر کام کرنے کا معاوضہ دیتے ہیں تو رشوت ہے،(۱) خواہ یہ مانگے یا نہ مانگے، اگر دوستی یا عزیزداری میں ہدیہ دیتے ہیں تو ٹھیک ہے۔(۲)

  1. (۱) ایضا۔
  2. (۲) واما الحلال من الجانبین فھو الْإھداء للتود والمحبۃ ولیس ھو من الرشوۃ۔ (بحر ج:۶ ص:۲۸۵ کتاب القضاء)۔ أیضًا: ویرد ھدیۃ ۔۔۔ إلّا من أربع ۔۔۔ قریبہ المحرم أو ممن جرت عادتہ بذٰلک بقدر عادتہ۔ (درمختار ج:۵ ص:۳۷۴)۔