رشوت
دفتریفائلدِکھانےپرمعاوضہلینا
سوال:۔
میں ایک دفتر میں ملازم ہوں، ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی فائل دیکھنے آتا ہے کہ میری فلاں فائل ہے، وہ نکل جائے، یا میری فائل نمبر یہ ہے، اگر دِکھادیں تو بہت مہربانی ہوگی، اور یہ کہ یہ چیز اس میں سے ٹائپ کرکے مجھے دے دیں، ہمارے سینئر کلرک ان سب باتوں کو پورا کردیتے ہیں۔ وہ شخص سینئر صاحب کو کچھ رقم دے دیتا ہے، ہمارے سینئر صاحب اس میں سے ہمیں بھی دیتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ یہ رشوت تو نہ ہوئی؟ اور اگر ہوئی تو بھی تو اس کی ذمہ داری ہمارے سینئر کلرک پر آئے گی یا ہم پر؟ اگر اس مسئلے کا حل بتادیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
جواب:۔
فائل نکلوانے، دِکھانے اور ٹائپ کرنے کی اگر سرکار کی اُجرت مقرّر ہے، تو اس اُجرت کا وصول کرنا صحیح ہے (اور اس کا مصرف وہ ہے جو قانون میں مقرّر کیا گیا ہو)، اس کے علاوہ کچھ لینا رشوت ہے،(۱) اور گناہ میں وہ سب شریک ہوں گے جن جن کا اس میں حصہ ہوگا۔
- (۱) وحد الرشوۃ: بذل المال فیما ھو مستحق علی الشخص۔ (کشاف إصطلاحات الفنون ج:۱ ص: ۵۹۵)۔ بذل المال لِاستخلاص حق لہ علی الآخرۃ رشوۃ ۔۔۔إلخ۔ (بحر الرائق ج:۶ ص:۲۸۵، کتاب القضاء، طبع دار المعرفۃ)۔

