بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رشوت

بس‌مالک‌کا‌مجبوراً‌پولیس‌والے‌کو‌رِشوت‌دینا

سوال:۔

میں پاکستان میں ایک بس خریدنا چاہتا ہوں، جس کو اِن شاء اللہ ڈرائیور چلائے گا اور میرا بھائی دیکھ بھال کرے گا، لیکن جیسا کہ آپ کو پتا ہے، پاکستان میں پولیس والے ہر جائز ناجائز بات پر تنگ کرتے ہیں اور کہیں کہیں رشوت دینے سے دامن بچانا ممکن نہیں رہتا، تو ایسے میں بس کی آمدنی حلال ہوگی یا نہیں؟

جواب:۔

جہاں تک پاکستان پولیس کا تعلق ہے، ان کا حال سب ہی کو معلوم ہے۔ شرعاً تو راشی اور مرتشی دونوں گناہگار ہیں، لیکن اگر آدمی رشوت دینے پر مجبور ہو تو اللہ تعالیٰ سے اُمید کی جاتی ہے کہ اس پر پکڑ نہیں فرمائیں گے۔ رشوت لینے والا بہرحال جہنمی ہے۔(۱)

  1. (۱) الرشوۃ أربعۃ أقسام ۔۔۔ ما یدفع لدفع الخوف من المدفوع إلیہ علٰی نفسہ أو مالہ حلال للدافع حرام علی الآخذ ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۵ ص:۳۶۲)۔ الرشوۃ علٰی وجوہ أربعۃ ۔۔۔ ولم أر قسمًا یحل الأخذ فیہ دون الدفع۔ (البحر الرائق ج:۶ ص:۲۸۵، کتاب القضاء)۔