بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رشوت

ٹریفک‌پولیس‌والے‌اگر‌ناجائز‌تنگ‌کریں‌تو‌اُن‌کو‌رِشوت‌دے‌کر‌جان‌چھڑانا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

آج کل پولیس والے لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں، گاڑی کے کاغذات وغیرہ پورے ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ جرمانہ دو، یہ جرمانہ بطور رِشوت کے لیتے ہیں، اگر جرمانہ نہ دیا جائے تو چالان کردیتے ہیں، جس سے عدالتوں کی مصیبت گلے پڑجاتی ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ایسی صورتِ حال میں کوئی آدمی رشوت دے کر اپنی جان چھڑالیتا ہے تو کیا وہ اس حدیث کا مصداق ہوگا کہ رشوت دینے اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں؟ ایسا واقعہ اگر پیش آجائے تو کیا کیا جائے؟

جواب:۔

اپنی عزت بچانے کے لئے اگر کتے کو ہڈی ڈالنی پڑے (یعنی مجبور سے رشوت دینی پڑے) تو اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر پکڑ نہیں فرمائیں گے۔(۱)

  1. (۱) الرشوۃ أربعۃ أقسام ۔۔۔ الرابع: ما یدفع لدفع الخوف من المدفوع إلیہ علٰی نفسہ أو مالہ حلال للدافع حرام علی الآخذ ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار ج:۵ ص:۳۶۲ کتاب القضاء)۔