بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رشوت

ممتحن‌کو‌اگر‌کوئی‌تحفہ‌دے‌تو‌کیا‌کرے؟

سوال:۔

میں میڈیکل کالج میں پڑھاتا ہوں، اِمتحانات کے دنوں میں یہاں رشوت زیادہ چلتی ہے، اس دفعہ ایک طالبہ کی والدہ میرے گھر تشریف لائیں اور جاتے ہوئے چھ سات ہزار کی چیزیں بطور تحفہ دے گئیں، میرے انکار کے باوجود وہ گھر میں رکھ کر چلی گئیں، میں نے اسے استعمال نہیں کیا ہے، لیکن معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کا اب کیا کیا جائے؟

جواب:۔

یہ تحفہ بھی رِشوت ہے، آپ سختی کے ساتھ اس کو واپس کردیں، اگر وہ نہ لیں تو کسی محتاج کو دے دیں، خود اِستعمال نہ کریں۔(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) ویرد ھدیۃ ۔۔۔ قال عمر بن عبدالعزیز: کانت الھدیۃ علٰی عھد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ھدیۃ والیوم رشوۃ۔ ذکرہ البخاری ۔۔۔ وتعلیل النبی صلی اللہ علیہ وسلم دلیل علٰی تحریم الھدیۃ التی سببھا الولَایۃ ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار ج:۵ ص:۳۷۲، طبع سعید کراچی)۔