بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

امانت

کیا‌امانت‌سے‌قرض‌دینا‌جائز‌ہے؟

سوال:۔

میرے پاس لوگوں کی بیسیاں جمع ہوتی ہیں، یعنی کمیٹیاں بہت سے لوگ یا میری سہیلیاں قرض مانگتی ہیں، یعنی وہ قرض ادا کرنے کے لئے، یا بیماری میں علاج کے لئے اسکول وکالج کی یا اِمتحان کی فیس کی ادائیگی کے لئے یا کسی اور مد میں، میں ان کو دے دیتی ہوں، لیکن جس کی بیسی کا نمبر ہوتا ہے اسے وقت پر اَدا کردی جاتی ہے، کیونکہ جمع شدہ رقم سے قرض دیتی ہوں، وہ بھی حسبِ وعدہ واپس مل جاتا ہے، کیا یہ عمل شرعاً جائز ہے کیونکہ رقم دُوسروں کی ہوتی ہے؟

جواب:۔

آپ کے پاس بیسی کی رقم جو جمع ہوتی ہے وہ امانت ہے، اگر آپ تمام حصہ داروں سے یہ اِجازت لے لیں کہ آپ اس رقم کو خرچ کرسکتی ہیں تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ منہ أو ولَایۃ علیہ وإن فعل کان ضامنًا۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز ص:۶۱ المادۃ:۹۶)۔