بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

امانت

جو‌آدمی‌امانت‌سے‌انکار‌کرتا‌ہو‌اس‌پر‌حلف‌لازم‌ہے

سوال:۔

سوال یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس کوئی چیز امانت رکھی گئی تھی، وہ شخص امانت کے وجود سے انکار کرتا ہے، حلف لینے سے بھی انکاری ہے، کلامِ پاک کا حلف ناجائز کہتا ہے، اب کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

جس شخص کے پاس امانت رکھی گئی، اگر وہ اس سے انکار کرتا ہے تو شرعاً اس کے ذمہ حلف لازم ہے، پس یا تو وہ مدعی کی چیز اس کے حوالے کردے، یا حلف اُٹھائے،(۱) اور جن مسلمانوں کو اس کی خبر ہو، انہیں بھی مظلوم کی مدد کرنی چاہئے، ورنہ سب گنہگار ہوں گے۔(۲)

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: البینۃ علی المدعی والیمین علی المدعٰی علیہ۔ (مشکٰوۃ، باب الأقضیۃ والشھادات ص:۳۲۷، طبع قدیمی)۔
  2. (۲) وقال علیہ الصلاۃ والسلام: انصر أخاک ظالمًا أو مظلومًا، فقال رجل: یا رسول اللہ! أنصرہ مظلومًا، فکیف أنصرہ ظالمًا؟ قال: تمنعہ من الظلم فذٰلک نصرک إیاہ۔ (مشکٰوۃ ص:۴۲۲، باب الشفقۃ والرحمۃ علی الخلق)۔