قرضکےمسائل
عیسائیسےقرضلیا،اباُسکاکچھپتانہیں،کیااُسکیطرفسےصدقہکیاجاسکتاہے؟
سوال:۔
گزشتہ ۲۰ سال سے ایک غیرمسلم (عیسائی) کے کچھ واجبات میرے ذمے باقی ہیں، اس کا اب پتا نہیں، شاید ملک چھوڑ کر چلا گیا، یا اِنتقال کرگیا ہو۔ کیا اس کے نام سے صدقہ کرنا صحیح ہے؟
جواب:۔
جس عیسائی کا روپیہ آپ کے ذمے ہے، آپ یہ دیکھیں کہ بیس سال پہلے اس کی کتنی قیمت تھی؟ اتنا روپیہ آپ اس عیسائی کی طرف سے راہ اللہ میں دے دیں۔(۱)
- (۱) علیہ دیون ومظالم جھل أربابھا وأیس من علیہ ذٰلک من معرفتھم فعلیہ التصدق بقدرھا من مالہ ۔ (درمختار، کتاب اللقطۃ ج:۴ ص:۲۸۳)۔ وفی فتاویٰ قاضیخان: رجل لہ حق علٰی خصم فمات ولَا وارث لہ تصدق عن صاحب الحق بقدر مالہ علیہ لیکن ودیعۃ عند اللہ یوصلھا أی خصمائہ یوم القیامۃ ۔۔۔إلخ۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۱۹۴، بیان أقسام التوبۃ، طبع دھلی)۔

