بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

قرض‌دیتے‌وقت‌دُعا‌کی‌شرط‌لگانا

سوال:۔

اگر کسی کو قرض اس شرط پر دیا جائے کہ رقم کی ادائیگی کے وقت تک میرے حق میں دُعا کرتے رہو، تو کیا یہ بھی سود میں شمار ہوگا اور اس کی دُعا قبول ہوگی یا نہیں؟

جواب:۔

جس کو قرض دیا جائے دُعا تو وہ خود ہی کرے گا، بہرحال دینے والے کو دُعا کی شرط لگانا غلط اور اس کے ثواب کو غارت کرنے والا ہے، البتہ یہ سود نہیں۔ یعنی دُعا کو شرط قرار دینا صحیح نہیں ہے۔