قرضکےمسائل
قرضےکےساتھمزیدکوئیاورچیزلینا
سوال:۔
مجھ سے میرے چچا نے دس ہزار روپے نقد وصول کئے ہیں اور کہا ہے کہ ایک سال کے بعد آپ کو دس ہزار روپے واپس کروں گا، اور اس کے ساتھ پچّیس من چاول بھی۔ کیا مجھ کو پیسے اور اناج دونوں لینا جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:۔
جب آپ اپنا دس ہزار کا قرضہ واپس لے لیں تو اس پر مزید کوئی چیز لینا سود ہے، یعنی حلال نہیں ہے۔(۱)
- (۱) ایضاً عن علی أمیر المؤمنین مرفوعًا: کل قرض جر منفعۃ فھو ربا۔ (إعلاء السُّنن ج:۱۴ ص:۵۱۲، باب کل قرض جر منفعۃ فھو ربا)۔ وفی الشامیۃ: کل قرض جرّ نفعًا فھو حرام۔ (ج:۵ ص:۱۶۶)۔ ...الخ

