بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

مقروض‌کے‌گھر‌کھانا‌پینا

سوال:۔

اگر کسی کو قرضِ حسنہ دیا ہو تو اس کے یہاں کھانا کھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر وہ قرض کی وجہ سے کھلاتا ہے تو کھانا جائز نہیں، اور اگر قرض سے پہلے بھی دونوں جانب سے کھانے اور کھلانے کی عادت تھی تو جائز ہے، اس کے باوجود اگر اِحتیاط سے کام لیا جائے تو بہتر ہے۔(۱)

  1. (۱) عن أنس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا أقرض أحدکم قرضًا فأھدیٰ إلیہ أو حملہ علی الدابۃ فلا یرکبہ ولَا یقبلھا إلّا أن یکون جریٰ بینہ وبینہ قبل ذٰلک۔ (مشکٰوۃ ص:۲۴۶ باب الربا، طبع قدیمی کتب خانہ)۔