قرضکےمسائل
قرضدےکراسپرمنافعلیناجائزنہیں
سوال:۔
ایک شخص ’’الف‘‘ نے دُوسرے شخص ’’ب‘‘ سے قرض لیا، جبکہ ’’ب‘‘ نے وہ رقم بینک میں رکھوائی تھی، وہاں سے اس کو ہر ماہ یا چند ماہ کا اکٹھا منافع ملتا تھا، جب ’’الف‘‘ نے یہ رقم لی تو اس شخص سے کہا کہ یہ رقم دے دو، جو منافع بینک دیتا ہے وہ میں دے دُوں گا۔ کیا یہ منافع سود ہے؟ اس کا گنا کس کے سر ہوگا جبکہ ’’ب‘‘ غریب ہے؟ اگر ’’الف‘‘ رقم پر منافع جو بہت تھوڑی مقدار کا ہے نہیں دیتا تو غریب کا گزارہ مشکل سے ہوگا، اور ’’ب‘‘ رقم بھی نہیں دے گا، جواب دیجئے۔
جواب:۔
یہ سود ہے، گناہ لینے اور دینے والے دونوں کے ذمے ہوگا۔(۱)
- (۱) عن علی أنہ سمع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعن آکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ج:۱ ص:۲۴۶ باب الربا، طبع قدیمی کتب خانہ)۔

