قرضکےمسائل
ہاؤسبلڈنگفنانسکارپوریشنسےقرضلےکرمکانبنانا
سوال:۔
پہلے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سود کی بنیاد پر قرض دیتی تھی، لیکن اب وہ مضاربت یعنی شراکت کی بنیاد پر قرض دیتی ہے۔ اس کے ذریعے پہلے ہی سے طے کرلیا جاتا ہے کہ مکان کا کرایہ کیا ہوگا؟ نصف کرایہ کارپوریشن لیتی ہے اور نصف مالکِ مکان۔ لیکن یہ بات ذہن نشین کرلینے کی ہے کہ مکان کا کرایہ کبھی ملتا ہے، کبھی نہیں، کبھی مکان خالی رہتا ہے اور کرایہ گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے، لیکن کارپوریشن برابر وہی مقرّر کردہ کرایہ کا نصف لیتی ہے۔ کیا یہ سود نہیں؟ بلکہ یہ سود سے بھی بدتر ہے، کیونکہ ’’سود‘‘ کا لفظ نہیں کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت سود ہے۔ اس طرح ناواقف لوگ سود جیسے عظیم گناہ میں ملوّث ہوجاتے ہیں۔ آپ اپنی رائے سے جلد از جلد آگاہ کریں، بڑی مہربانی ہوگی۔
جواب:۔
میں نے جہاں تک غور کیا، کارپوریشن کا یہ معاملہ سود ہی کے تحت آتا ہے۔ اس معاملے کی پوری حقیقت دیگر محقق علماء سے بھی دریافت کرلی جائے۔(۱)
- (۱) وفی التنویر: الربا ھو فضل خال عن عوض بمعیار شرعی مشروط لأحد المتعاقدین فی المعاوضۃ۔ (شرح التنویر مع رد المحتار ج:۵ ص:۱۶۸ تا ۱۷۰، باب الربا، طبع ایچ ایم سعید)۔

