بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

صحابہ‌کرامؓ‌غیرمسلموں‌سے‌کس‌طرح‌قرض‌لیتے‌تھے؟

سوال:۔

حضرت! ایک چیز میرے ذہن میں اُٹھی ہوئی ہے، جواب دے کر تسلی فرمائیں کہ حضور پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانے میں ہم نے پڑھا کہ اکثر صحابہ کرامؓ ضرورت کے وقت غیرمسلموں سے قرض لیا کرتے تھے، اس کی نوعیت کیا ہوتی تھی؟

جواب:۔

صحابہ کرامؓ سودی قرضے نہیں لیتے تھے، جب سے سود کی ممانعت کردی گئی، کسی نے کسی غیرمسلم سے بھی سودی قرضہ نہیں لیا۔(۱)

  1. (۱) عن عمر بن الخطاب ان آخر ما نزلت آیۃ الربٰوا، وان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبض ولم یفسرھا لنا فدعوا الربا والریبۃ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۴۶، باب الربا، طبع قدیمی)۔