بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

مکان‌بنانے‌کے‌لئے‌سود‌پر‌قرضہ‌لینا‌ناجائز‌ہے

سوال:۔

میرے پاس ایک پلاٹ ہے اور اس کو بنوانے کے لئے کوئی راستہ نہیں، میرے پانچ بچے ہیں، حکومت لون دے رہی ہے، ساٹھ ہزار دے کر اَسّی ہزار وصول کرے گی، تو کیا میں لون لے کر مکان بنوالوں، یہ میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

واضح رہے کہ جس طرح ’’سود‘‘ کا لینا منع و حرام ہے، اسی طرح سود دینا بھی حرام ہے، حکومت جو بیس ہزار زائد لے رہی ہے، یہ سود ہے،(۱) لہٰذا یہ معاملہ شرعاً ناجائز ہے۔(۲)

  1. (۱) عن علی قال: کل قرض جر منفعۃ فھو ربًا۔ (إعلاء السُّنن ج:۱۴ ص:۵۱۲، باب کل قرض جر منفعۃً، طبع کراچی)۔
  2. (۲) عن جابر قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء۔ رواہ مسلم۔ (مشکوٰۃ ج:۱ ص:۲۴۴، باب الربا، طبع قدیمی)۔