بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

فیکٹری‌سے‌سودی‌قرضہ‌لینا‌جائز‌نہیں

سوال:۔

فیکٹری میں قرضے دئیے جاتے ہیں، جن میں موٹر سائیکل، پنکھا، ہاؤس بلڈنگ کا قرضہ دیا جاتا ہے، اور اس پر چار فی صد سود کے نام سے ہماری تنخواہ سے منہا کیا جاتا ہے۔ آیا اس کا لینا دُرست ہے؟

جواب:۔

یہ سودی قرضہ ہوا، اس کا لینا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) قال الحصکفی رحمہ اللہ: وفی الأشباہ کل قرض جرّ نفعًا فھو حرام۔ (رد المحتار ج:۵ ص:۱۶۶)۔ عن جابر قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء۔ (مشکوٰۃ ص:۲۴۴، باب الربا)۔