بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قرض‌کے‌مسائل

امریکی‌ڈالروں‌میں‌لئے‌گئے‌قرض‌کی‌ادائیگی‌کیسے‌ہو؟

سوال:۔

میں نے دو سال قبل اپنی بہن سے ۰۰۰،۵۰روپے قرضِ حسنہ مانگے تھے، اس نے ۱۶۰۰ڈالر کا ڈرافٹ بھیجا، جس کی رقم ۰۰۰،۴۸روپے بنی، اب اس بہن کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم ڈالر کی صورت میں واپس کی جائے، جبکہ میرا اِصرار روپوں کی صورت میں دینے پر ہے۔ آپ رہنمائی فرمائیں۔

جواب:۔

چونکہ انہوں نے امریکی ڈالروں کا ڈرافٹ بھیجا تھا، اس لئے اس کی ادائیگی ڈالروں کی شکل میں ہونی چاہئے،(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) القرض تقضٰی بأمثالھا۔ (رد المحتار ج:۳ ص:۸۴۸ کتاب الْایمان، طبع سعید)۔ الدیون تقضٰی بأمثالھا۔ (الأشباہ والنظائر ص:۲۵۶ طبع قدیمی)۔