مکان،زمین،دُکاناوردُوسریچیزیںکرایہپردینا
غاصبکرایہدارسےآپکوآخرتمیںحقملےگا
سوال:۔
میرا مکان ایک ڈاکٹر نے کرایہ پر لے کر مطب میں تبدیل کرلیا تھا، اور پندرہ ماہ کا کرایہ بھی مع بجلی، پانی، سوئی گیس کے بل بھی ادا نہیں کئے۔ مکان خالی کرکے چلے گئے ہیں۔ میری عمر تقریباً ۷۵ سال ہے، میں عدالتوں اور وکیلوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتی ہوں، کیا مجھ کو روزِ قیامت میرا حق ملے گا؟
جواب:۔
قیامت کے دن تو ہر ایک حق دار کو اس کا حق دِلایا جائے گا، آپ کو بھی آپ کا حق ضرور دِلایا جائے گا۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لتؤدن الحقوق إلٰی أھلھا یوم القیامۃ حتّٰی یقاد للشاۃ الجلجاء من الشاۃ القرناء۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۴۳۵، باب الظلم)۔

