مکان،زمین،دُکاناوردُوسریچیزیںکرایہپردینا
سرکاریزمینقبضہکرکےکرایہپردینا
سوال:۔
غیرآباد جگہ جو جنگل تھا اس میں مکان بنالئے گئے، سرکاری جگہ ہے، اس کا کرایہ لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب:۔
حکومت کی اجازت سے اگر مکان بنوائے گئے تو کرایہ وغیرہ لینا جائز ہے۔(۱)
- (۱) من أحیاہ بإذن الْإمام ملکہ وإن أحیاہ بغیر إذنہ لم یملکہ عند أبی حنیفۃ ۔۔۔ ولأبی حنیفۃ قولہ علیہ السلام لیس للمرء إلّا ما طابت بہ نفس امامہ۔ (ھدایۃ ج:۴ ص:۴۷۸، کتاب احیاء الموات)۔ وقال فی التنویر: إذا أحیا مسلم أو ذمّی أرضًا غیر منتفع بھا ولیست بمملوکہ لمسلم ولَا ذمّی وھی بعیدۃ من القریۃ إذا صاح من بأقصی العامر لَا یسمع صوتہ ملکھا عند أبی یوسف إن أذن لہ الْإمام۔ (تنویر الأبصار ج:۶ ص:۴۳۲، کتاب إحیاء الموات، طبع ایچ ایم سعید)۔ نیز دیکھئے حاشیہ نمبر۱۔

