بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مکان،‌زمین،‌دُکان‌اور‌دُوسری‌چیزیں‌کرایہ‌پر‌دینا

پگڑی‌سسٹم‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

آج کل دُکانوں کو پگڑی سسٹم پر فروخت کیا جارہا ہے، یعنی ایک دُکان کو کرایہ پر دینے سے پہلے کچھ رقم مانگی جاتی ہے، مثلاً: ایک لاکھ روپیہ اور پھر کرایہ بھی ادا کرنا ہوگا، لیکن پیشگی رقم دینے کے باوجود دُکان دار کو مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہوتے، اور اگر مالکانہ حقوق حاصل ہوتے ہیں تو پھر کرایہ کس چیز کا مانگا جاتا ہے؟

جواب:۔

پگڑی کا طریقہ شرعی قواعد کے مطابق جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) وفی الدر المختار قال فی الأشباہ: لَا یجوز الْإعتیاض عن الحقوق المجردۃ کحق الشفعۃ۔ وفی الشامیۃ: (قولہ لَا یجوز) قال فی البدائع الحقوق المجردۃ لَا تحتمل التملیک ولَا یجوز الصلح عنھا۔ ھٰکذا فی (شامی ج:۴ ص:۵۱۸ مطلب لَا یجوز الْإعتیاض عن الحقوق المجردۃ)۔