مکان،زمین،دُکاناوردُوسریچیزیںکرایہپردینا
مکاناورشامیانے،کراکری،کرایہپردیناجائزہے
سوال:۔
اگر کوئی شخص مکان خرید کر کرائے پر دیتا ہے، تو اس طرح سے اس مکان کا کرایہ سود ہے یا نہیں؟ جو سامان ہم بیاہ شادیوں پر کرایہ کا لیتے یا دیتے ہیں، مثلاً: شامیانے اور کراکری وغیرہ کا سامان وہ بھی کیا سود ہے؟
جواب:۔
مکان اور سامان کرایہ پر لینا جائز ہے، اس کی آمدنی سود میں شمار نہیں ہوتی۔(۱)
- (۱) وإجارۃ الأمتعۃ جائز إذا کانت فی مدۃ معلومۃ بأجر معلوم۔ (النتف الفتاویٰ ص:۳۴۷)۔ وعن عبداللہ ابن سائب قال: دخلنا علٰی عبداللہ بن معقل فسألنا عن المزارعۃ، فقال: زعم ثابت ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نھٰی عن المزارعۃ وأمر بالمواجرۃ وقال لَا بأس بھا۔ (مسلم ج:۲ ص:۱۴)۔ وقال فی الھدایۃ: ویجوز إستئجار الدور والحوانیت للسکنٰی وإن لم یبین ما یعمل فیھا۔

