مضاربتیعنیشراکتکےمسائل
شراکتکےلئےلیہوئیرقماگرضائعہوجائےتوکیاکرے؟
سوال:۔
عرض یہ ہے کہ میں نے کچھ رقم بیوپار کے لئے کسی آدمی سے لی تھی، اس آدمی کو چوتھا حصہ (منافع) دیتا تھا، اور تین حصے خود رکھتا تھا، ایک دن کیا ہوا کہ وہ رقم (منافع کی نہیں) اصل میری بیوی کے ہاتھوں جل گئی۔ اب آپ سے التماس ہے کہ بتائیں کیا اس آدمی کو کل رقم اصل ہی لوٹا دُوں یا اس رقم پر منافع کا چوتھا حصہ بھی لوٹاؤں؟ جو میں اسے ہر ماہ دیا کرتا تھا، برائے مہربانی اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:۔
آپ کماکر پہلے اس کی اصل رقم پوری کردیں، جب اصل رقم پوری ہوجائے اور منافع بچنے لگے تو منافع کو طے شدہ شرح کے مطابق تقسیم کریں۔(۱)
- (۱) وما ھلک من مال المضاربۃ فھو من الربح دون رأس المال لأن الربح تابع وصرف الھلاک إلٰی ما ھو التابع أولٰی فإن زاد الھالک علی الربح فلا ضمان علی المضارب لأنہ أمین وإن کان یقتسمان الربح والمضاربۃ بمالھا ثم ھلک المال بعضہ أو کلہ تراد الربح حتّٰی یستوفی ربّ المال رأس المال وإذا استوفی رأس المال فإن فضل شیء کان بینھما لأنہ ربح وإن نقص فلا ضمان علی المضارب۔ (ھدایۃ ج:۳ ص:۲۶۶، کتاب المضاربۃ، ودرمختار ج:۵ ص:۶۵۶، کتاب المضاربۃ)

