بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مضاربت‌یعنی‌شراکت‌کے‌مسائل

پیسہ‌لگانے‌والے‌کے‌لئے‌نفع‌کا‌حصہ‌مقرّر‌کرنا‌جائز‌ہے

سوال:۔

میرے ایک دوست نے ایک شخص کو کاروبار کے لئے روپے دئیے ہیں، اس روپے سے جس قدر اس کو منافع ملتا ہے اس میں سے وہ چوتھا حصہ میرے دوست کو ہر ماہ دیتا ہے۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ نفع میرے دوست کے لئے جائز ہے کہ نہیں؟ جبکہ اس نے صرف سرمایہ لگایا ہے اور اس کام کے سلسلے میں کوئی محنت نہیں کرتا ہے۔

جواب:۔

اگر وہ شخص اس روپے سے کوئی جائز کاروبار کرتا ہے، تو آپ کے دوست کے لئے منافع جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) إذا دفع الرجل إلٰی غیرہ ألف درھم مضاربۃ علٰی أن للمضارب نصف الربح أو ثلثہ ولم یتعرض لجانب ربّ المال، فالمضاربۃ جائزۃ، وللمضارب ما شرط لہ والباقی لربّ المال ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۴ ص:۲۸۸، کتاب المضاربۃ)۔