بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مضاربت‌یعنی‌شراکت‌کے‌مسائل

ہوٹل‌کے‌اِخراجات،‌تنخواہوں‌کی‌ادائیگی‌کے‌بعد‌منافع‌نصف‌نصف‌تقسیم‌کرنا

سوال:۔

میں نے ایک ہوٹل بنانے کا اِرادہ کیا ہے، اس کام میں ایک آدمی کو شریک کروں گا، تمام اِخراجات میرے ہوں گے، اِخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد منافع ہم دونوں کے درمیان نصف نصف تقسیم ہوگا، کیا یہ طریقہ شرعاً دُرست ہے؟

جواب:۔

جو طریقۂ کار آپ نے تجویز کیا ہے، وہ بالکل صحیح ہے،(۱) بشرطیکہ وہ دُوسرا آدمی جو آپ نے اس کام کے لئے تجویز کیا ہے وہ امانت دار ہو اور کسی قسم کی خیانت نہ کرے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ شانہ‘ اس میں برکت فرمائے۔

  1. (۱) المضاربۃ ۔۔۔ فی الشرع عبارۃ عن عقد بین إثنین یکون من أحدھما المال ومن الآخر التجارۃ فیہ ویکون الربح بینھما ۔۔۔ ومن شرطھا أن یکون الربح بینھما مشاعًا۔ (الجوھرۃ النیرۃ ص:۲۹۲)۔ ھی عقد شرکۃ فی الربح بمال من رجل وعمل من آخر وھی إیداع أولًا وتوکیل عندہ عملہ وشرکۃ إن ربح وغصب إن خالف۔ (شرح الوقایۃ ج:۳ ص:۲۵۸، کتاب المضاربۃ)۔