بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حصص‌کا‌کاروبار

کمپنی‌کے‌حصص‌وصول‌کرنے‌سے‌پہلے‌ہی‌فروخت‌کردینا

سوال:۔

ہم لوگ حصص وصول کرنے سے پہلے ہی فروخت کردیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

جواب:۔

اگر کمپنی نے حصص آپ کے نام کردئیے ہوں تو ان کو فروخت بھی کرسکتے ہیں، ورنہ نہیں۔(۱) ’’شیئرز ڈلیوری‘‘ کے مفہوم سے میں واقف نہیں، واللہ اعلم!

  1. (۱) ومن اشتریٰ شیئًا مما ینقل ویحول لم یجز لہ بیعہ حتّٰی یقبضہ ۔۔۔إلخ۔ (الجوھرۃ النیرۃ، باب المرابحۃ والتولیۃ ج:۱ ص:۲۱۲)۔ أیضًا: وأن یکون مملوکًا فی نفسہ وأن یکون ملک البائع فیما یبیعہ لنفسہ۔ (عالمگیری ج:۳ ص:۲، کتاب البیوع، الباب الأوّل فی تعریف البیع، طبع رشیدیہ)۔