بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حصص‌کا‌کاروبار

’’این‌آئی‌ٹی‘‘‌یونٹ‌کے‌منافع‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

میرے پاس این آئی ٹی (N.I.T) کے کچھ یونٹ ہیں، ان پر جو منافع ملتا ہے وہ کچھ سودی اور کچھ غیرسودی ذرائع سے حاصل ہوتا ہے، میں غیرسودی ذرائع والا منافع اِستعمال میں لے آتا ہوں، اور سودی ذرائع والا منافع الگ رکھ دیتا ہوں، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرا یہ عمل صحیح ہے؟

سوال:۔

سودی ذرائع والا منافع میں کن کن کاموں میں خرچ کرسکتا ہوں؟

جواب:۔

آپ کا یہ عمل صحیح ہے۔

جواب:۔

این آئی ٹی کی جو آمدنی صحیح نہ ہو، وہ کسی محتاج کو بغیر نیتِ ثواب کے دے سکتے ہیں۔(۱)

  1. (۱) لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علٰی صاحبہ۔ (درمختار، باب الربا ج:۵ ص:۳۸۶، طبع سعید)۔ أیضًا: ویتصدق بلا نیۃ الثواب وینوی بہ برائۃ الذمۃ۔ (قواعد الفقہ ص:۱۱۵، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔