حصصکاکاروبار
’’این۔آئی۔ٹی‘‘کےحصصخریدناجائزنہیں
سوال:۔
نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این۔ آئی۔ٹی) گورنمنٹ پاکستان کا ایک اِدارہ ہے، یہ اِدارہ ملوں سے حصے (شیئرز) خریدتا ہے اور ملیں بینک سے سود پر قرض لیتی ہیں، شیئرز سے جو منافع حاصل ہوتا ہے وہ خریدنے والوں میں ان کے حصے کے مطابق اس اِدارے کی طرف سے تقسیم کیا جاتا ہے، کیا این۔آئی۔ٹی سے شیئرز خریدنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
جب ملیں بینک سے قرض لے کر سود دیتی ہیں، تو یہ منافع جائز نہیں۔(۱) اس لئے ’’این۔آئی۔ٹی‘‘ شیئرز جائز نہیں۔
- (۱) قَالَ تَعَالَى ﵟ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ ﵞ البقرة ٢٧٥ والمعنٰی أن اللہ تعالٰی حرَّم الزیادۃ فی القرض علی القدر المدفوع والزیادۃ فی البیع لأحد البدلین علی الآخر۔ (تفسیر مظھری ج:۱ ص:۳۹۹، طبع مکتبہ اشاعت العلوم، دھلی)۔

