مالقبضےسےقبلفروختکرنا
کسیکےکہنےپرنقدسورروپےکیخریدکراُدھارایکسودسروپےکیدینا
سوال:۔
بعض لوگ یوں کہتے ہیں کہ مجھے فلاں چیز نقد خرید کر اُدھار پر دے دیں، یعنی وہ پہلے ہی خریدنے کا پابند ہے، اب میں وہ مال نقد پیسوں میں خرید کر مثلاً ۱۰۰ روپے کا اور پھر اسی آدمی کو اُدھار میں ۱۱۰روپے کا دے دیتا ہوں، اس طرح بھی خریدنے سے پہلے مال فروخت کردیا جاتا ہے، کیا اس طرح صحیح ہے؟
جواب:۔
مال خریدنے سے پہلے فروخت نہیں کیا جاتا، بلکہ اس شخص سے فروخت کرنے کا وعدہ ہوتا ہے، لہٰذا آپ اس مال کو خرید کر نئے معاہدے کے ساتھ اس مال کو فروخت کریں گے، اور وہ شخص پابند نہیں کہ وہ لازماً آپ سے اس مال کو خریدے۔

