بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نقد‌اور‌اُدھار‌کا‌فرق

نقد‌اور‌اُدھار‌میں‌قیمت‌کا‌فرق

سوال:۔

ہم مال نقد اور اُدھار میں فروخت کرتے ہیں، جو لوگ مال نقد اُٹھاتے ہیں تو وہ مثلاً ایک چیز چار ہزار کی لیتے ہیں، اور اُدھار والے مثلاً چار ہزار دو سو روپے میں دیتے ہیں، اور یہ اُدھار والے ہر جمعہ کو دو ہزار کے حساب سے رقم ادا کرتے ہیں، کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟

جواب:۔

نقد واُدھار کی جو صورتیں آپ نے لکھی ہیں، وہ صحیح ہیں۔(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) لأن للأجل شبھتا بالمبیع ألَا تریٰ أنہ یزاد فی الثمن لأجل الأجل ۔۔۔إلخ۔ (ھدایۃ ج:۳ ص:۷۴، أیضًا: البحر ج:۶ ص:۱۶۵، شامی ج:۶ ص:۷۵۶، مبسوط سرخسی ج:۱۳ ص:۹)۔