تجارتاورمالیمعاملاتمیںدھوکادہی
ٹھیکیدارکیرضامندیسےدُوسراآدمیرکھکرتھوڑیتنخواہاُسےدےکربقیہخودرکھنا
سوال:۔
زید ایک ٹھیکیدار کے پاس بحیثیت چوکیدار کام کرتا ہے، زید نے ٹھیکیدار کی رضامندی سے دُوسرا آدمی اپنی جگہ رکھا ہوا ہے، جس کو زید اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ دے دیتا ہے، زید کو ٹھیکیدار سے ملنے والی تنخواہ میں سے اس دُوسرے آدمی کو ادائیگی کے بعد جو رقم بچتی ہے، کیا وہ زید کے لئے جائز ہے؟
جواب:۔
جائز ہے۔(۱)
- (۱) قولہ (فإن أطلق لہ العمل فلہ أن یستأجر من یعملہ) لأن المستحق علیہ عمل فی ذمتہ ویمکنہ إیفاؤہ بنفسہ وبالْإستعانۃ بغیرہ بمنزلۃ إیفاء الدین ۔۔۔إلخ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۲۷۵، کتاب الْإجارۃ)۔

