بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تجارت‌اور‌مالی‌معاملات‌میں‌دھوکادہی

ناحق‌دُوسرے‌کی‌زمین‌پر‌قبضہ‌کرنا

سوال:۔

ایک شخص اپنی زمین کی پیمائش اور نقشے کی حد سے بڑھ کر اپنے پڑوسی کی زمین میں جو کہ اس کی پیمائش اور نقشے کے مطابق ہو، اس میں گھس کر اپنا مکان تعمیر کرلیتا ہے، اور اس طرح اپنی زمین بڑھاکر اپنے پڑوسی کی زمین کم کردیتا ہے، شریعت کے مطابق وہ شخص کیسا ہے؟

جواب:۔

حدیث شریف میں ہے:

’’مَنْ اَخَذَ شِبْرًا مِّنَ الْاَرْضِ ظُلْمًا فَاِنَّہٗ یُطَوَّقُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ مِنْ سَبْعِ اَرَضِیْنَ۔‘‘ (متفق علیہ، مشکوٰۃ ص:۲۵۴)

ترجمہ:۔ ’’جس شخص نے کسی کی ایک بالشت زمین پر بھی ناحق قبضہ کرلیا، قیامت کے دن سات طبق زمین کا طوق اس کے گلے میں پہنایا جائے گا۔‘‘