بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌اور‌محنت‌مزدوری‌کے‌اُصول‌اور‌ضابطے

حرام‌کام‌کی‌اُجرت‌حرام‌ہے

سوال:۔

درزی غیرشرعی کپڑے سی کر مثلاً: مردوں کے لئے خالص ریشمی کپڑا سیتا ہے، اور ٹائپسٹ غلط بیان والی دستاویزات ٹائپ کرکے روزی حاصل کرتا ہے، دونوں کی آمدنی گناہ کے کام میں تعاون کی وجہ سے حرام ہوگی یا مکروہِ تنزیہی؟

جواب:۔

حرام کام کی اُجرت بھی حرام ہے۔(۱)

  1. (۱) ما حرم فعلہ حرم طلبہ، فکما إن فعل السرقۃ والقتل والظلم ممنوع فإجراء ذٰلک بواسطۃ أخریٰ ممنوع أیضًا۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز ص:۳۴ المادۃ:۳۵)۔ أیضًا: لَا یجوز الْإستئجار علی المعاصی کاستئجار الْإنسان للعب واللھو المحرم وتعلیم السحر والشعر المحرم وانتساخ کتب البدع المحرمۃ وکاستئجار المغنیۃ والنائحۃ للغناء والنوح، لأنہ إستئجار علٰی معصیۃ والمعصیۃ لَا تستحق بالعقد۔ (الفقہ الْإسلامی وأدلّتہ ج:۴ ص:۷۴۴)۔