خریدوفروختاورمحنتمزدوریکےاُصولاورضابطے
سبزیپرپانیڈالکربیچنا
سوال:۔
ہم لوگ سبزی کا کام کرتے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ سبزی پر پانی ڈالا جاتا ہے، اس میں کچھ سبزیاں ایسی ہیں جو بہت پانی پیتی ہیں، کیا ایسا کام کرنا ٹھیک ہے؟
جواب:۔
بعض سبزیاں واقعی ایسی ہیں کہ ان پر پانی نہ ڈالا جائے تو خراب ہوجاتی ہیں، اس لئے ضرورت کی بنا پر پانی ڈالنا تو صحیح ہے،(۱) مگر پانی کو سبزی کے بھاؤ نہ بیچا کریں، بلکہ اتنی قیمت کم کردیا کریں۔(۲)
- (۱) الضرورات تبیح المحظورات ۔۔۔ والثانیۃ ما ابیح للضرورۃ یقدر بقدرھا۔ (الأشباہ والنظائر، الفن الأوّل ج:۱ ص:۴۳، طبع إدارۃ القرآن کراچی)۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرّ علٰی صبرۃ من طعام فأدخل یدہ فیھا فنالت أصابعہ بللًا فقال: یا صاحب الطعام! ما ھٰذا؟ قال: أصابتہ السماء یا رسول اللہ! قال: أفلا جعلتہ فوق الطعام حتّٰی یراہ الناس، ثم قال: من غش فلیس منّا۔ وقال: والعمل علٰی ھٰذا عند أھل العلم کرھو الغش وقالوا الغش حرام۔ (رواہ الترمذی ج:۱ ص:۲۴۵)۔

