خریدوفروختاورمحنتمزدوریکےاُصولاورضابطے
زرگریاورسونےکےزیوراتکیخریدوفروختکیشرعیحیثیت
سوال:۔
سونے کی خرید وفروخت زیور اور سونے سے دیگر اشیائے زیبائش بنانا، کیا یہ کاروبار جائز ہے یا ناجائز ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور کیا یہ کاروبار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوتا تھا؟
جواب:۔
سونے کا کام تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی ہوتا تھا، لیکن شرط یہ ہے کہ سونے کے بدلے میں سونے کا سکہ دیا جائے یا چاندی کے بدلے میں چاندی کا سکہ دیا جائے، تو اس میں اُدھار جائز نہیں، بلکہ معاملہ نقد ہونا چاہئے۔(۱)
- (۱) فإن باع فضۃ بفضۃ أو ذھبًا بذھب لم یجز إلّا مثلًا بمثل لأن المساواۃ شرط فی ذٰلک ۔۔۔ ولَا بد من قبض العوضین قبل الْإفتراق لقولہ علیہ السلام: یدًا بید۔ (الجوھرۃ النیرۃ، باب الصرف ج:۱ ص:۲۲۴، طبع دھلی)۔

