بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌اور‌محنت‌مزدوری‌کے‌اُصول‌اور‌ضابطے

اوقاتِ‌نماز‌میں‌دُکان‌کھلی‌رکھنا

سوال:۔

میرے والد صاحب کی پرچون کی دُکان ہے، فجر اور عشاء کی جماعت کے وقت تو بند ہوتی ہے، مگر ظہر، عصر، مغرب تینوں نمازوں کے وقت کھلی ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اب ان تین نمازوں کو میں اور والد صاحب کس طرح باجماعت نماز اَدا کریں؟ کیونکہ دونوں اِکٹھے باجماعت نماز اَدا کرنے جاتے ہیں تو پیچھے دُکان پر کوئی شخص نہیں ہوتا، جس میں چوری کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔ اگر صرف والد صاحب باجماعت نماز اَدا کرتے ہیں تو میری جماعت نکل جاتی ہے، اگر دُکان بند کرتے ہیں تو سامان باہر اندر کرنے میں کافی ٹائم صَرف ہوتا ہے، اور دُکان بند ہونے سے گاہکوں پر بھی کافی اثر ہوتا ہے۔ برائے مہربانی شریعت کی رُو سے آسان طریقہ بتادیں، نوازش ہوگی۔

جواب:۔

دُکان بند کردیا کرو۔