بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌اور‌محنت‌مزدوری‌کے‌اُصول‌اور‌ضابطے

لفظِ‌’’اللہ‘‘‌والے‌لاکٹ‌فروخت‌کرنا‌اور‌اسے‌استعمال‌کرنا

سوال:۔

لاکٹ گلے میں عورتیں اور بچے لٹکاتے ہیں، جس پر لفظِ ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا ہے، اسے بہت کم لوگ حمام میں داخل ہوتے وقت نکالتے ہیں، اکثر بے پروا لوگ کم احترام کرتے ہیں، اس طرح لفظِ ’’اللہ‘‘ کی بے قدری ہوتی ہے۔ ایسے لاکٹ کو بیچ کر اس سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

ایسے لاکٹ فروخت کرنا جائز ہے، بے ادبی کرنے والے اس بے ادبی کے خود ذمہ دار ہیں۔(۱)

  1. (۱) ولو کتب علٰی خاتمہ اسمہ أو بسم اللہ تعالٰی أو ما بدألہ من أسماء اللہ تعالٰی نحو حسبی اللہ ونعم الوکیل، أو ربی اللہ أو نعم القادر اللہ، فإنہ لَا بأس بہ ویکرہ لمن لَا یکون علی الطھارۃ أن یأخذ فلوسًا علیھا اسم اللہ تعالٰی کذا فی فتاویٰ قاضیخان ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۲۳، کتاب الکراھیۃ، الباب الخامس)۔