بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌اور‌محنت‌مزدوری‌کے‌اُصول‌اور‌ضابطے

کاروبار‌میں‌لین‌دین‌کی‌ضمانت‌لینے‌والے‌کو‌اگر‌کچھ‌رقم‌چھوڑ‌دی‌جائے‌تو‌جائز‌ہے

سوال:۔

امین کی ضمانت پر یوسف ایک دُکان دار سے مالی لین دین کرتا ہے، وہ صرف ذاتی واقفیت کی بنا پر اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، دُکان کی کچھ رقم یوسف پر رہ جاتی ہے، جسے وہ دینے سے اِنکار کرتا ہے، اب امین اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے دُکان دار سے ادائیگی کا وعدہ کرتا ہے، دُکان دار اَمین کی سچائی کو دیکھ کر کچھ رقم اپنی خوشی سے معاف کرتا ہے، اس صورت میں امین وعدے کے مطابق پوری رقم ادا کرے یا دُکان دار کی خوشی کے مطابق رقم ادا کرے؟

جواب:۔

جب دُکان دار نے باقی رقم معاف کردی ہے تو جتنی رقم باقی ہے وہ ادا کردے۔