بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌اور‌محنت‌مزدوری‌کے‌اُصول‌اور‌ضابطے

کاروبار‌کے‌لئے‌مرزائی‌کی‌ضمانت‌دینا‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

عرض یہ ہے کہ میں آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں۔ جناب! الحمدللہ ہمارے شہر میں پہلے تو مرزائی بالکل نہیں تھے، لیکن اب ان کی آمد شروع ہوئی ہے، تو ہر مہینے ایک مرزائی آجاتا ہے۔ جناب! شروع میں جب یہ آنے لگے، تو شہر میں کوئی بھی ان کو دُکان، مکان کرائے پر دینے کو تیار نہیں ہوا، پھر یہ لوگ ایک آدمی کو جو اسی شہر سے تعلق رکھتا ہے اور مسلمان ہے، ضامن ڈال کر پانچ چھ دُکانیں کرائے پر حاصل کرلیں۔ جناب! میری آپ سے گزارش ہے کہ جس شخص نے مرزائیوں کی ضمانت لی ہے، اور جنہوں نے ان کو دُکانیں کرائے پر دِی ہیں، اسلام ان کی کیا حیثیت متعین کرتا ہے؟ براہِ کرم تمام اُمت کے مسلمانوں کی قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:۔

اس شخص نے بہت بُرا کیا، مرزائیوں نے ذرا زیادہ کرائے کی پیشکش کی ہوگی، اور یہ بے چارہ چند ٹکوں کی خاطر اپنے دِین واِیمان سے بے پروا ہوگیا۔ بہرحال اس کا یہ فعل دِین واِیمان کے لحاظ سے بہت غلط ہے، اس کو کہا جائے کہ وہ اس سے توبہ کرے۔